راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے خصوصی طور پر آنے والی ڈاکٹر سندس علی اڈیالہ جیل پہنچیں۔ ڈاکٹر سندس علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر بار عمران خان کے لیے کتابیں لے کر آتی ہیں تاکہ قید کے دوران وہ مطالعہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو بھی جو کتابیں عمران خان کو دی گئیں وہ امریکا سے لائی گئی تھیں۔ ڈاکٹر سندس علی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں جمہوریت کا یہ عالم ہے کہ چاہے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند نہ کریں، لیکن وہاں نظام عوامی فیصلے کے تحت چل رہا ہے۔









