امریکا نے اپنے جدید ٹائیفون انٹرمیڈیٹ رینج میزائل سسٹم کو جاپان میں عارضی طور پر نصب کردیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں ہوں گی۔
جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے مطابق یہ تعیناتی "ریزولیوٹ ڈریگن” نامی مشترکہ مشق کا حصہ ہے، جس میں دفاعی صلاحیت اور آپریشنز میں تعاون کو بڑھانا مقصد قرار دیا گیا ہے۔ میزائل فائر کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین کے خدشات کو بڑھا سکتا ہے، کیونکہ امریکا اس سے قبل 2024 میں فلپائن میں بھی ایسا سسٹم نصب کرچکا ہے جس پر بیجنگ نے شدید ردعمل دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ٹومہاک کروز میزائل چین اور روس تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ایس ایم-6 میزائل سمندر یا فضاء میں 200 کلومیٹر دور اہداف کو تباہ کرسکتا ہے۔
مشترکہ فوجی مشق 11 ستمبر سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔









