ریپبلکن

امریکا اور ایران معاہد ے پر ریپبلکن رہنماﺅں کا متضاد ردعمل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر ریپبلکن رہنماﺅں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ریپبلکن سینیٹر لنڈزے گراہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لئے فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کھلنا شروع ہو جائے گی۔

تاہم انہوں نے طویل المدتی مذاکرات کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی طے ہونا باقی ہے کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر معاملات پر کوئی قابلِ قبول اور قابلِ تصدیق معاہدہ کر پائے گا یا نہیں، لیکن مذاکرات کی کوشش میں کوئی بڑا نقصان نظر نہیں آتا۔

دوسری جانب بل کاسیڈی نے معاہدے پر سخت تنقید کی، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے ایران کے جوہری عزائم پر کوئی موثر روک نہیں لگائی گئی۔ریپبلکن رہنماﺅ ں کے متضاد بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر امریکی سیاسی حلقوں میں اختلافِ رائے موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں