• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
بدھ, 8 فروری, 2023
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن،جماعت اسلامی سے 7 روز میں دھاندلی کے ثبوت اور تفصیلات طلب

News Editor by News Editor
25 جنوری, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نےجماعت اسلامی سے 7 روز میں دھاندلی کے ثبوت اور تفصیلات طلب کرتے ہوئے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت دو فروری تک ملتوی کردی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں بدنیتی ثابت ہوئی تو آر اوز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

بدھ کو سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیے کہ الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی ہوئی، پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے ووٹوں کی گنتی میں ہی غلطی کر دی گئی، ایک یو سی میں فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کے 2088 اور پیپیلز پارٹی کے 546 ووٹ تھے، لیکن آر او رزلٹ میں پیپلز پارٹی کے ووٹ 1988 کر دیے گئے، آر اوز اور پولنگ عملے نے بہت زیادتیاں کی، تین پولنگ اسٹیشن پر وہ پولیس کے ساتھ آئے اور ڈبے لیکر بھاگ گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ ان یوسیز کی شکایت درج کرائیں ، ہم الیکشن دوبارہ کرا دیں گے ، فارم الیون سب سے اہم فارم ہے، اس حوالے سے سختی سے تاکید کی تھی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مجھ سے کہا کہ آر او کا رزلٹ الگ اور فارم الیون کا الگ آرہا ہے، اگر فرق آرہا ہے تو وہ درست ہو جائے گا۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سنجیدگی سے لئے ہیں، الیکشن کمیشن کسی بھی محکمے کے لوگوں کو سزا دے سکتا ہے ، ڈسکہ کی مثال آپ کے سامنے ہے، اس معاملے میں کچھ ہوا تو مثال بنائیں گے، جماعت اسلامی یونین کونسل کے فارم الیون اور آر او کے نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کریں ، جس شخص کی غلطی ہوئی اس کے خلاف ایکشن لیں گے، آپ کے تحفظات کو دور کریں گے، اگر فارم الیون میں فرق ہوا تو پریزائیڈنگ افسران کو سزا ہوگی۔ جماعت اسلامی کے امیدوار نے کہا کہ میرے پاس ویڈیو موجود ہے یہ تیر کے نشان پر ٹھپے لگا رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ دھاندلی کے ثبوت لیکر آ جائیں ، ہم یہاں پر ویڈیو دیکھیں گے۔

پیپلز پارٹی بلدیاتی سیل کے انچارج نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا کسی جماعت نے شکایت درج نہیں کرائی، سب لوگ مطمئن ہیں، شہر میں کسی کو شکایت نہیں ، صرف جماعت اسلامی کو ہے، ہارنے پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست گزار اپنے جواب اور ثبوت کی کاپی جمع کرا دیں ، وہ کاپی جوابدہ اور آر اوز کو فراہم کرنی ہیں ، آر اوز نے آکر جواب دینا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے متعقلہ آر اوز سے کہا کہ الیکشن کمیشن ترجیح دیتا ہے آر او انتظامیہ سے ہوں، سندھ میں ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا، آپ سول سرونٹ ہیں ، آپ نے نیوٹرل ہو کر کام کرنا ہے، بدنیتی پر صرف نتیجہ درست نہیں ہوگا بلکہ آپ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے ثبوت اور تفصیلات فراہمی کے لئے درخواست گزاروں کو سات روز دیتے ہوئے کراچی بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت دو فروری تک ملتوی کردی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)

Related


Tags: الیکشن کمیشنتفصیلاتثبوتجماعت اسلامیدھاندلی
Previous Post

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا،نوٹیفکیشن جاری

Next Post

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیاگیا

News Editor

News Editor

Next Post
فراز چوہدری

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی گرفتار کرلیاگیا

Please login to join discussion

تازہ خبریں

میٹرک

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کو فول پروف بنانے کے لئے اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ہیں،ناصر محمود اعوان

8 فروری, 2023
زرعی یونیورسٹی

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا

8 فروری, 2023
کھاد

پنجاب بھر میں درآمد کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

8 فروری, 2023
  • Trending
  • Comments
  • Latest

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

11 مئی, 2020

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

17 اپریل, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

19 اپریل, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

7 اگست, 2019
APP93-30
NEW YORK: August 30 - Pakistan’s Ambassador, Dr. Maleeha Lodhi speaking at the debate on UN Peacekeeping Operations. APP

پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

2
میٹرک

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کو فول پروف بنانے کے لئے اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ہیں،ناصر محمود اعوان

0

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

0

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

0
میٹرک

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کو فول پروف بنانے کے لئے اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے ہیں،ناصر محمود اعوان

8 فروری, 2023
زرعی یونیورسٹی

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا فیسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شدت اختیارکرگیا

8 فروری, 2023
کھاد

پنجاب بھر میں درآمد کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

8 فروری, 2023
کوکنگ آئل

پنجاب بھر میں کوکنگ آئل کی قیمت 600 روپے سے اوپر چلی گئی

8 فروری, 2023
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • وی لاگ/ ویڈیوز
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • نوکریاں / انٹرویو

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In