قاہرہ(نیوز ڈیسک )سنہ 2020 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر، دو روزہ دورے پر اگلے اتوار کو مصر جائیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں فریقین دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعاون اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔
اپنے دورہ قاہرہ کے دوران وہ مشاورت اور ہم آہنگی پر بھی بات کریں گے جس سے مشترکہ عرب ایکشن کو تقویت ملے گی اور علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں مختلف پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ صدر السیسی نے گذشتہ جون میں سلطنت عمان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ہیثم بن طارق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی ترقی اور مشترکہ دلچسپی کے امور، عرب، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشاورت کی تھی۔