کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔
41 سالہ اظہر علی کی تقرری کا کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق گرین شرٹس کے سابق کپتان اسکاٹ لینڈ کرکٹ کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ ذمے داری نبھائیں گے، انہیں دورہ نیپال کیلیے ذمے داری سونپی گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائمنٹ آئی سی سی کی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہے، جس میں ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔
اس بارے میں اظہر علی نے کہا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، میرا کیرئیر کے آغاز میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں۔