انسانی اسمگلر

اسپین کے ورک ویزے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اسپین کے ورک ویزے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسدادانسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد عرفان کو قصور سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری سے اسپین ورک ویزا کیلئے 50 لاکھ 50 ہزار ہتھیائے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا تاہم اب ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے انسانی اسمگلروں اور جعلی ایجنٹوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک بڑی کارروائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزم قربان علی سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک اچھی ملازمتوں کا جھانسا دے کر لوٹتا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں