اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلا م آباد ہائیکورٹ، ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز کے 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو سپرسیڈ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(کورٹ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسٹمز کے دو ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو سپرسیڈ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اوردونوں افسران کے نام سینٹرل سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں زیرغور لانے کا حکم دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز کے دوایڈیشنل ڈائریکٹرز کو سپرسیڈ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا،جسٹس انعام امین منہاس نے کسٹمز افسران کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے درخواست گزاران کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے ترقی روکنے کے فیصلے پر قواعد و ضوابط کے مطابق دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے دونوں افسران کے نام سینٹرل سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے درخواست گزاران کی ترقی روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست پر وجوہات کے ساتھ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،گریڈ انیس کے دونوں ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے سپرسیڈ ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں