اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل کر دیا ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ اب جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل ہوں گے۔ نئی تشکیل کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں یہ کیس چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس اعظم خان کے بینچ میں مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 21 اکتوبر کی سماعت منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالت کی ویب سائٹ پر بھی اس تبدیلی کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کیا تھا اور ہائی کورٹ کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔










Betrupeeslogin is the real deal. Login process is easy and secured, which is always a win. Definitely recommend using betrupeeslogin. No issues found while playing.
Buscando info sobre Caliente MX? Aquí encuentras todo en un solo lugar. Opiniones, tips, y más. Me sirvió un montón! Denle una mirada a calientemx.