ایران جنگ

اسرائیل کا ایران جنگ کے دوران اپنے فوجی اور دفاعی نظام امارات بھیجنے کا دعوی

تل ابیب (نیوز ڈیسک)اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حالیہ ایران جنگ کے دوران امارات میں آئرن ڈوم سسٹم اور درجنوں اسرائیلی فوجی بھیجے۔

اس وقت اس رپورٹ کو "غیر ملکی ذرائع” سے منسوب کیا گیا تاہم اب اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ مری ریجیو نے عوامی سطح پر اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔

متعدد اسرائیلی حکام نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی امارات کے صدر محمد بن زید کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد آئرن ڈوم بیٹری اور انٹرسیپٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ اگر اسرائیلی حکام کا یہ دعوی درست ہے تو اسرائیلی آئرن ڈوم کو اسرائیل سے باہر آپریشنل طور پر استعمال کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں