اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کے امن و استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا، ایرانی عملے اور ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماﺅ ں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Attract high-quality visitors to your site with our AI-driven traffic solution, far more affordable than traditional paid advertising. Ready to boost your conversions?
https://cutt.ly/Xt4CHGyz