سعادت حسن

اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش (آج) منایا جائے گا

لاہور( شوبز ڈیسک)اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش آج(پیر)11مئی کو منایا جائے گا۔سعادت حسن منٹو 11مئی 1912 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد وہ نقل مکانی کرکے لاہور شفٹ ہو گئے۔ ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں ۔

سعادت حسن منٹو کے افسانے محض واقعاتی نہیں بلکہ ان میں موضوعاتی جدت پائی جاتی تھی اور دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو بولی، سمجھی اور لکھی جاتی ہے وہاں پر ان افسانوں کی شکل میں سعادت حسن منٹو کے خیالات و مشاہدات موجود ہیں۔

سعادت حسن منٹو نے اپنے کیریئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور مرتے دم تک قلم سے ہی رشتہ استوار رکھا ۔ان کی اہم ترین تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، آتش پارے،کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کاآخری حصہ لاہور میں ہی گزارا اور 18جنوری 1955 کو اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔ سعادت حسن منٹو کی سالگرہ کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں