عمان(نیوز ڈیسک)اردن میں ممتاز عالم دین اور مسجد بنی ہاشم کے امام الشیخ ہانی یوسف ابو منصور المعروف ابو عبدالرحمان نماز عشا کی امامت کے دوران انتقال کر گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد کے امام کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ عشا کی نماز کی امامت کرا رہے تھے۔الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد سحاب میں واقع مرحوم کے گھر پر تعزیت کے لیے بھی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر دارالحکومت عمان کے علاقے سحاب کی مسجد بنی ہاشم کے امام کی عشا کی نماز کے دوران رحلت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے۔
٭٭٭٭٭