ٹھٹھہ صادق آباد(شوبز رپورٹر)ٹیلی ویژن پر اردو اور سندھی ڈراموں کے نامور اداکار گلاب چانڈیو کی چھٹی برسی 18جنوری کو منائی جائے گی ۔
اداکار گلاب چانڈیو نے پی ٹی وی کے کراچی سینٹر سے نشر ہونے والے ڈراموں سے شہرت حاصل کی تھی وہ عام طور پر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے میں ماہر تھے اور اپنے مکالمات کی ادائیگی کی وجہ سے بھی معروف تھے۔اداکار گلاب چانڈیو نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 2014ء میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے۔
سال2016ء میں گلاب چانڈیو کو فنی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے کارکردگی سے نوازا گیا وہ18جنوری2019ء کو علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔