اکرم اداس

اداکار بننے سے پہلے کریانہ فروش تھا’ اکرم اداس

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار اکرم اداس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار بننے سے پہلے کریانہ فروش تھے ۔ایک انٹر ویو میں اکرم اداس نے بتایا کہ میری کریانہ کی دکان تھی اور میں اسٹیج ڈرامے دیکھنے کا بے حد شوقین تھا ،لاہور سے جو فنکار گوجرانوالہ آتے تھے میں ہر صورت ان کا ڈرامہ دیکھنے اسٹیج جاتا تھا۔

ایک دن شاہد خان اور گوشی ٹوکا ڈرامہ لگا تو میں نے بھی ڈرامے میں کام کرنے کے لئے فنکاروں سے از خود رابطے شروع کر دئیے اور مجھے خوش قسمتی سے ڈرامے میں کام کرنے کا موقع مل گیا ۔انہوںنے کہا کہ آغاز میں مجھے چھوٹے چھوٹے کردار ملتے تھے لیکن میں محنت کرتے کرتے لاہور آ گیا جہاں مجھے بھرپو رکامیابی ملی ۔

انہوںنے کہا کہ شاہد خان کا شمار میرے اساتذہ میں ہوتا ہے جن سے میں نے بہت کچھ سیکھ اہے ۔انہوں نے کہا کہ اداکار سہیل احمد جتنے بڑے اداکار ہیں اتنے بڑے انسان بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں