بہاولپور(نمائندہ خصوصی) لاک ڈاون کے پیش نظر مستحق افراد کو مالی امداد دینے کے لیے بنائے گئے سنٹرز پر رقم کی تقسیم کے دوران فراڈکرنے پر04 ملزمان گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلہ موسی خان سنٹر پر سراج الحق نائب تحصیلدار کی مدعیت میں سعید احمد ،جانباز اورحضوربخش کے خلاف تھانہ صدراحمدپورشرقیہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کنٹیکٹ ڈیوائس پر عورتوں سے انگوٹھا لگوانے کے بعد انہیں پیسے دینے کی بجائے تین دن بعد آنے کا کہ رہے تھے۔ جبکہ اصل قومی شناختی کارڈ اپنے پاس رکھ رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مرد و خواتین کے 29 اصل قومی شناختی کارڈ برآمد کرلیے۔ملزم نے شہناز بی بی کو بارہ ہزار روپے دینے کی بجائے گیارہ ہزار پانچ سو روپے دیئے ہیں۔
،