نیلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادکشمیر حکومت نے احساس پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے وصول کرنے والے سرکاری ملازمین، بزنس مین اور صاحب جائیداد افراد خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈپٹی کمشنرضلع نیلم نے سپرنٹینڈنٹ پولیس نیلم کو سرکاری ملازمین، بزنس مین اور صاحب جائیداد افراد کی لسٹ فراہم کرنے کے ساتھ کارروائی کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
مراسلے کے مطابق احساس پروگرام کے تحت 8171 پر میسج کرکے بارہ ہزار روپے وصول کرنے والے سرکاری ملازمین سمیت 31 افراد کے خلاج کارروائی کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لسٹ میں موجود افراد نے حکومت کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹر پروگرام کے تحت پیسے وصول کرنےوالوں میں بیس سرکاری ملازمین اور گیارہ بزنس مین اور صاحب جائیداد شامل ہیں۔
لسٹ کے مطابق سرکاری ملازمین میں ضیاءاصغر، چھینہ بی بی، خواجہ یونس، عبدالرشید قریشی، مفتی ساجد رشید، خواجہ محسن خلیل، خواجہ سیف الدین، خواجہ اسحاق، تنویرعبداللہ، خواجہ ادریس،محمد امین، شاہ زمان، محمد شفیع، عبدالوحیدعباسی، گل زرین، اعجاز احمد، شوکت خان، منصف خان، افتخارالرحمن، محمد اسلم اورچوہدری فضل شامل ہیں۔
بزنس مین اور صاحب جائیداد افراد میں حیدری شاہ، صفت حسین شاہ، حمید خان، اعجاز ٹریڈر،خواجہ اسرائیل، خواجہ صابر، تنویربلوچ ، شاہ منظوربھٹی، لیاقت شاکراورغلام سروربھٹی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نیلم کی جانب سے سپرنٹینڈنٹ پولیس ضلع نیلم کو ان تمام افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کی کارروائی کرنے کا کہا ہے۔