ابرار الحق

ابرار الحق نے گانے نچ پنجابن کی تخلیق کی دلچسپ کہانی سنا دی

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار ابرار الحق نے اپنے مقبول ترین گانے نچ پنجابن کی تخلیق کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے کا مشہور جملہ گانے نوں دے دے پنجابی ٹچ کس طرح وجود میں آیا۔

ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ابرار الحق نے بتایا کہ میں گانے کے ابتدائی بول لکھ رہا تھا، جن میں میری سائیکل ہولی چل دی سی، میں گاڈی فل پگھاواں گا، سائیکل تے بندے دو بندے، میں پوری قوم بٹھا منگاں شامل تھے، اسی دوران میں نے اپنے کزن ٹیپو سے گانے پر رائے طلب کی۔

ابرار الحق کے مطابق میں نے پوچھا ٹیپو! کیسا لگ رہا ہے؟ جس پر میرے کزن نے جواب دیا کہ گانا اچھا ہے، لیکن اس میں پنجابی ٹچ محسوس نہیں ہو رہا۔گلوکار نے بتایا کہ یہی بات میرے ذہن میں بیٹھ گئی اور میں نے گانے پر مزید کام کرتے ہوئے اچانک یہ مصرع تخلیق کیا، تھوڑا جیا گانے نوں دے دے پنجابی ٹچ، تھوڑا جیا میوزک نوں دے دے پنجابی ٹچ۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ لمحہ تھا جس نے اس گانے کو نئی پہچان دی اور نچ پنجابن اسی انداز میں مکمل ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں