ابرار احمد

ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیکر محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لے کر محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی۔ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔یاد رہے کہ محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں