ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان نیب نے رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک ، انکے بیٹوں صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک، علی رضا دریشک، زید علی دریشک اور خاندان کے دیگر افراد کی جائیداد کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔
نیب ملتان نے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو نصراللہ دریشک، حسنین دریشک، علی رضا دریشک، زید دریشک اور انکے خاندان کے دیگر افراد کی جائیداد کا تفصیلات مانگ لی۔
ایم این اے نصراللہ دریشک، صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک اور علی رضا دریشک کی بیگمات اور بچوں کے نام جائیداد کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔