اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری نے لکی مروت میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔
اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی