اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا، مسلح افراد کے ذریعے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے اور جعلی ووٹنگ کی شکایات بھی انتہائی سنگین ہیں۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایل اے 12 کے متنازع پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج فوری طور پر روکے اور متاثرہ پولنگ اسٹیشنزپر تحقیقات کے بعد فوج کی نگرانی میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آزادانہ اور شفاف انتخاب ہر امیدوار اور ووٹر کا بنیادی جمہوری حق ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کسی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیرامیدواروں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کریں اور دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک حلقے کے حتمی نتیجے کا اعلان نہ کیا جائے۔
Tired of traffic sources that feel random or outdated? Switch to an AI system that matches visitors to your keywords and locations in real time and improves daily. Try it free for 7 days. Cancel anytime. No contracts.
https://cutt.ly/myyJfD8a