اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)آزادی کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 15 اگست سے نمل یونیورسٹی ایچ نائن، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں چار مختلف کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن مینز ڈبلز، مینز سنگلز (کالجز اور یونیورسٹی)، ویمنز سنگلز (سکول، کالجز اور یونیورسٹی)اور کڈ کیٹگریز میں بوائز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں اور ٹورنامنٹ میں پروفشنل کھلاڑی حصہ لینے کے مجاز نہیں ہونگے اور سکول کالجز اور یونورسٹیز کے طلبا و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ دو روز تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 16 اگست کو کھیلے جائیں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔مذید معلومات کے لئے ٹورنامنٹ سیکرٹری عماد مطاہر سے وائٹس ایپ نمبر 03365114710 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔