لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے آزادجموں و کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے حوالے اہم فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب لیگی ایم ایل ایز کو کشمیر حکومت کی کابینہ میں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے حکومت سازی کے لیے پارٹی پالیسی واضح کردی۔ ذرائع نے کہا کہ لیگی رہنماﺅ ں نے پارٹی سربراہ کو مشورہ دیا کہ مہاجرین کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے سے ریاست کشمیر کے خزانے پر مالی بوجھ بڑھتا ہے۔
وزارت عظمی کےلئے سینئر لیگی رہنماﺅ ں نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سینئررہنماﺅں سے حالیہ دنوں میں ہونے والی ملاقاتوں میں پارٹی پالیسی واضح کردی گئی، مسلم لیگ ن کشمیر کے سینئر رہنماﺅں نے بھی وزرات عظمی کی نشست کےلئے لابنگ شروع کردی۔ذرائع کا کہناہے کہ کشمیر میں حکومت سازی کےلئے مختصر کابینہ رکھی جائے گی، پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار نومنتخب ایم ایل ایز کو کابینہ میں رکھنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔