صدر ٹرمپ

آج بھی خود کو ایسا محسوس کرتا ہوں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتا تھا، ٹرمپ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔ واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔امریکی صد نے کہا کہ وہ اگلے 8 سے 9 سال برسراقتدار رہیں گے۔ چھوٹے کاروباری افراد سے خطاب میں کاروباری افراد کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے از راہ مزاق کہا کہ جب وہ8 یا 9 سال بعد اقتدار چھوڑیں گے تو وہ خود بھی اس ٹیکس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

امریکی صدر نے دورہ چین کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں