باقر قالیباف

آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی، باقر قالیباف

تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایران کے پارلیمانی سپیکر و چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی، اور امریکی دھمکیاں اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ امریکہ نے اب تک یہ سبق نہیں سیکھا کہ دھونس اور وعدہ خلافی اب بغیر قیمت چکائے ممکن نہیں، میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اگر آپ حملہ کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔

انہوں نے امریکہ پر مسلسل دبا ﺅڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ فضول ہاتھ پاﺅں نہ ماریں، ورنہ آپ مزید دلدل میں دھنس جائیں گے، آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی، امریکی دھمکیوں کے تحت نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں