ڈونلد ٹرمپ

آبنائے ہرمز بدھ تک مکمل طور پر کھل جائے گی، ٹرمپ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدھ تک مکمل طور پر کھل جائے گی جبکہ ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کردے۔وائٹ ہاﺅ س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاملہ جلد کسی ایک طرف ہوجائے گا۔

یہ کوئی پیچیدہ چیز نہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلنا پہلا مرحلہ ہے، دوسرے مرحلے میں نیوکلیئر ایشو پر بات ہوگی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات پر واضح ہے کہ ایران کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔ اگر کوئی اور چارج کرے گا تو امریکا بھی چارج کرےگا۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔

ایران کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ دستاویز پر دستخط کردے۔علاوہ ازیں ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت دیگر ممالک کی درخواست پر بات چیت کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے۔ ایران ڈیل پر رضا مند نہ ہوا تو اسے تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو تباہ کن ضرب لگانے سے قبل آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں