برطانیہ میں ایک ماں کو اپنی بیٹیوں سے آئی پیڈ لینے پر 7 گھنٹے سے زائد پولیس سیل میں گزارنے پڑے۔
50 سالہ وینیسا براؤن، جو ایک اسکول ٹیچر ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو تعلیم پر توجہ دینے کے لیے آئی پیڈز ضبط کیے، جس پر پولیس نے انہیں چوری کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔
وینیسا کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کی تلاشی لی گئی اور فنگر پرنٹس لیے گئے، بلکہ ان کی بیٹیوں کو اسکول سے نکال کر تفتیش کی گئی۔ پولیس نے ان کی 80 سالہ والدہ سے بھی سخت رویہ اختیار کیا، اور براؤن کو ضمانت کی شرط پر اپنی بیٹیوں سے بات کرنے سے بھی روک دیا گیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے لیے جذباتی طور پر بہت تکلیف دہ رہا اور وہ آج بھی اس پر بات کرتے ہوئے رنج محسوس کرتی ہیں۔