انگلینڈ

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز، افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا دیا

برمنگھم (سپورٹس نیوز )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی۔میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 219رنز اسکور کیے، جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم 132رنز بناکر آﺅ ٹ ہوگئی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی، اوپنر ایمی جونز اور ڈینی وائٹ ہوج نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 رنز کی بنیاد رکھی، ایمی جونز 53 رنز بناکر آﺅ ٹ ہوئیں۔

دوسری وکٹ پر ڈینی وائٹ اور کپتان نیٹ شیور برنٹ نے حریف بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور میدان کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے۔ خاص طور پر ڈینی وائٹ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 61 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ 62 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105رنز پر ناٹ آﺅ ٹ رہیں، نیٹ شیور نے 46رنز بنائے۔انگلینڈ کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ پر 219رنز رہا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمنز ٹیم کی بیٹرز وقفے وقفے سے پویلین جاتی رہیں اور ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 132رنز بناکر آٹ ہوگئی ۔ نیلاک شیکا سلو ا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔انگلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے فریا کیمپ نے 4 ، سوفی ایکلسٹیون اور چارلی ڈین نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آﺅ ٹ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں