تہران (نیوز ڈیسک)ایران کے اعلی مذاکرات کار اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ایران کے اعلی مذاکرات کار اوراسپیکر پارلیمنٹ محمد باقرقالیباف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہایک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہوچکا،پہلے ہی خبردارکیا تھا اپنےوعدے پورے کرو یا اس کی قیمت چکا۔
ایرانی اسپیکر نے کہا اب حقیقت تمہارے دروازے پردستک دے رہی ہے،تہران آبنائے ہرمز میں اپنے مفادات کاہرقیمت پر تحفظ کرے گا۔قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) کے آرٹیکل 5 کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق شق موجود ہے،تصویر میں اسلامی جمہوریہ ایران انتظامات کرے گا کے الفاظ کو نمایاں کیا گیا ہے۔