اسلام آباد (شوبز ڈیسک) معروف اداکار ہمایوں سعید کی ملک کی کئی معروف شخصیات کے ساتھ بس میں سفر کرنے کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہمایوں سعید بالکل ایک بس کنڈکٹرز کے روایتی انداز میں پاک چائنا، پاک چائنا کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ ان کے اس انداز پر ساتھی مسافروں کو قہقہے لگا کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اداکار کے اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ سے پاک چائنا سینٹر جانے والی بس میں دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سےوائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔