کراچی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کبھی بھی کسی بھی فلم یا ڈرامے میں ان کے یا کبری خان کے والد کا کردار ادا نہیں کریں گے، ایسا کرنے سے پہلے وہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہاکہ سچ تو یہ ہے کہ آج کل کے دور میں کوئی بھی فنکار غریب نہیں ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کی کمائی سے متعلق چلنے والی خبریں بھی درست نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا وہ ڈراموں میں نعمان اعجاز سمیت ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں لیکن وہ دونوں کبھی بھی ان کے والد کا کردار ادا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا ہمایوں سعیدکبری خان کے والد کا کردارکرنے سے پہلے ریٹاٹرمنٹ لے لیں گے۔