• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 26 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن

ہمارے ٹیکسوں کے پسیوں سے اربوں روپے کی تشہیر ہو رہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

صرف صوبہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اورحکومت کے پاس آئی ٹی کی تعلیم دینے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں،امیرجماعت اسلامی

News Editor by News Editor
اپریل 26, 2026
in پاکستان
0 0
0

سرگودھا(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ ہمارے ٹیکسوں کے پسیوں سے اربوں روپے کی تشہیر ہو رہی ہے صرف صوبہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اورحکومت کے پاس آئی ٹی کی تعلیم دینے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں اس وقت کامرس اسکولز کو ختم کیا جا رہا ہے ملک میں 70سے 80لاکھ نونہالان وطن منشیات کا شکار ہیں، اگر حکمرانوں کی پالیسی درست ہو تو ملکی قرضہ ختم ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے سرگودھا آمد پر الخدمت فاونڈیشن کے بنو قابل پروگرام کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوقابل پروگرام کے ذریعے نوجوان بہتر روزگار کمانے کے قابل ہو رہے ہیں جو مزید پڑھنا چاہتے ہیں ان کو ہم پڑھائیں گے،حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنوقابل پروگرام میں سو فیصد مفت تعلیم دی جا رہی ہے، اس وقت سب سے مشکل اچھے اساتذہ کو تلاش کرنا ہے،ہمارے اساتذہ نے محنت کر کے کورسز مکمل کرائے اب مختلف شہروں میں کیمپسز بن چکے ہیں،اگر ضرورت ہوئی تو سرگودھا میں مزید کیمپسز بنائے جائیں گے،اس پروگرام میں الخدمت فانڈیشن اور جماعت اسلامی کے والنٹیرکام کرتے ہیں،ایڈوانس کورسز میں بھی بہترین طریقے سے یہ سلسلہ آگے بڑھے گا ہم نے نوجوانوں کا ہاتھ تھام کر انہیں قابل بنایا ہے اب آپ کی ذمہ داری ہے آپ ہمارے سفیر بنیں سرگودھا میں ایک لاکھ کے قریب بچے اسکولوں سے باہر ہیں یہ بچے کسی مکینک کے پاس یا بھٹے میں کام کر رہے ہیں،یہ حکومت کا کام ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم دے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ سب کو تعلیم دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں سب کو ایک معیار کی تعلیم ملنی چاہئے، جو بنیادی حق ہے ہمارے بنوقابل پروگرام میں 14لاکھ بچے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔جب جماعت اسلامی تعلیم فراہم کر سکتی ہے تو ریاست کیوں نہیں؟حکومتی سیکٹرز میں تعلیم مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔سرگودھا ضلع میں 20 فیصد طلبہ نے میٹرک کیا ہے۔ہمارے بچوں کو کیوں نہیں پڑھایا جا رہا؟ حالانکہ سب کو مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں 70سے 80لاکھ نوجوان منشیات کا شکار ہو چکے ہیں پنجاب میں ہمارے ٹیکسوں کے پسیوں سے اربوں روپے کی تشہیر ہوتی ہے جہاں اس وقت ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔اس وقت کامرس کے اسکولز ختم کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے پاس آئی ٹی کی تعلیم دینے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے اگر آپ کی پالیسی ٹھیک ہو تو ملکی قرضہ ختم ہو سکتا ہے۔جو کرنے کا کام ہے وہ پنجاب حکومت نہیں کرتی۔ہمارے پیسوں سے تشہیر کروا کر ظاہر کرتے ہیں بہت کام ہو رہا ہے یہ جتنے بھی دعوے کریں کام کوئی نہیں ہو رہا۔پاکستان میں اب تک امیر غریب کو ایک جیسی تعلیم، انصاف، امن نہیں ملا،حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب یہاں نظام بدلنے کی ضرورت ہے۔جس کے لئے عوام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جہدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا پاس آوٹ طلبہ کی جانب سے لگائے گے اسٹالز کا دورہ کر کے ان کی خدمات کو سراہا اس تقریب میں بنو قابل پروگرام میں پاس آوٹ ہونیوالے ایک ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ٹیاربوں روپےتشہیرحافظ نعیم الرحمنحکمرانوںقرضہمنشیات
Previous Post

پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، مفاہمت اور مکالمے کے فروغ میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کر رہا ہے' یوسف رضاگیلانی

Next Post

جرمنی کا روس پر ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتی اہلکاروں کے فون ہیک کرنے کا الزام

News Editor

News Editor

Next Post
فون ہیک

جرمنی کا روس پر ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتی اہلکاروں کے فون ہیک کرنے کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

امریکی خفیہ سروس

فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے،امریکی خفیہ سروس

اپریل 26, 2026
فون ہیک

جرمنی کا روس پر ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتی اہلکاروں کے فون ہیک کرنے کا الزام

اپریل 26, 2026
حافظ نعیم الرحمن

ہمارے ٹیکسوں کے پسیوں سے اربوں روپے کی تشہیر ہو رہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

اپریل 26, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7585

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

633
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

583
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

562
امریکی خفیہ سروس

فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے،امریکی خفیہ سروس

اپریل 26, 2026
فون ہیک

جرمنی کا روس پر ارکانِ پارلیمنٹ اور حکومتی اہلکاروں کے فون ہیک کرنے کا الزام

اپریل 26, 2026
حافظ نعیم الرحمن

ہمارے ٹیکسوں کے پسیوں سے اربوں روپے کی تشہیر ہو رہی ہے،حافظ نعیم الرحمن

اپریل 26, 2026
یوسف رضاگیلانی

پاکستان خطے اور عالمی سطح پر امن، مفاہمت اور مکالمے کے فروغ میں ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کر رہا ہے’ یوسف رضاگیلانی

اپریل 26, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading