ہماء قریشی

ہماء قریشی کا انوراگ کشپ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے ہدایتکار انوراگ کشپ کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشہور بالی ووڈ فلم گینگ آف واسع پور سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی اداکارہ ہما قریشی نے انسٹاگرام سٹوری پر ہدایتکار انوراگ کشپ کی نئی فلم آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت کے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہدایتکار کیخلاف ان کا گانا چرانے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ نے گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں امیت تریودی اور انوراگ کشپ کے خلاف مقدمہ کروں گی کیونکہ انہوں نے میرا گانا چرایا ہے۔

انوراگ کشپ انسٹاگرام پر اداکارہ کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ہاہاہا اور میں اسے کبھی ریلیز نہیں کروں گا۔ان دونوں کے درمیان جاری اس دلچسپ مکالمے کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یقینا یہ اس فلم اور گانے کی تشہیری مہم کا حصہ ہے اور اس ہی کیلئے انوراگ کشپ اور ہما قریشی اس طرح بات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں