کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ ہم ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور ن لیگ کسی اور چیز پر یقین رکھتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ مینڈیٹ مل گیا۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے سے پہلے گرین بسیں اور دیگر منصوبوں کے اعلانات پری پول دھاندلی میں ہی آتے ہیں، اس مینڈیٹ کے ساتھ آزاد کشمیر میں حکومت بنا بھی لیں تو آپ عوام کی خدمت نہیں کر پائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا پھر کہا گیا کہ دھکا لگنے یا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا، جن حلقوں میں پیپلز پارٹی کا مضبوط ووٹ تھا وہاں پولنگ کا عملہ آنے میں تاخیر کیوں ہوئی؟۔
شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کا لاہور یا کراچی سے کوئی تعلق نہیں، وہاں کے اپنے مسائل ہیں، جو محبت آزاد کشمیر کے عوام کی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے کسی جماعت کے ساتھ نہیں۔