جگن کاظم

ہم بھی انسان ہیں، مداح پرائیویسی کا احترام کریں،جگن کاظم

کراچی(شوبز رپورٹر)معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے ایک مداح کے ساتھ پیش آنے والے اپنے بدترین تجربے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک تکلیف دہ واقعہ شیئر کیا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت میری والدہ کی طبیعت خراب تھی اور میں شدید پریشانی میں تھی، وہ خود اسپتال جانے کی حالت میں نہیں تھیں اور میں مارکیٹ میں کسی ایسے ڈاکٹر کی تلاش کر رہی تھی جو گھر آ کر معائنہ کر سکے۔

جگن کاظم نے بتایا کہ میں اس صورت حال میں بہت پریشان تھی اور آنکھوں میں آنسو بھی تھے، اسی دوران ایک مداح لڑکی مجھے ویڈیو میں ریکارڈ کرنے لگی، میں ذہنی طور پر اس قدر دباؤ میں تھی کہ میں اسے روک بھی نہ سکی اور وہ لڑکی ویڈیو بنا کر چلی گئی۔اداکارہ نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انہیں بھی پرائیویسی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑکوں یا عوامی مقامات پر مشہور شخصیات کی نجی زندگی کا احترام کریں، کیونکہ وہ بھی دکھ اور خاندانی مسائل سے گزرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں