اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)پولیس ملزمان کی گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار نے پولیس ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی،، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکتا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے پوچھا کیا پولیس اہلکاروں سے انکوائری شروع کی گئی جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ انکوائری کرنے کی کوشش کی لیکن ملزمان راہ فرار اختیار کررہے ہیں،
عدالت نے ایف آئی اے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کیا آپ نے پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اگر وہ شامل تفتیش نہیں ہورہے تو انہیں گرفتار کیا جائے،وکیل انسپکٹر جنرل نے جواب دیا کہ آئی جی اسلام آباد نے اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلز کو اور ریڈ کرنے والے اے ایس آئی اور اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا،
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ اگر تحریری جواب تسلی بخش نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس پر بھی سماعت ہوگی۔