کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ عمران اسماعیل کے کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔ گورنر سندھ نے کورونا مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز پاکستان میں دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جس میں وزراکے بعد اب گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا رپورٹ میں مثبت آگئی ہے۔ کورنا مثبت آنے کے بعد عمران اسماعیل کو قرنطینہ منتقل کرنے پر غور شورع کردیا گیا۔
https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1254835279476727816
کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جسکی رپورٹ منفی آئی تھی۔ عمران خان سے ایدھی فائونڈیشن کےسرابرہ نےملاقات کی تھی جس کے بعد فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آیا تو عمران خان کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا مثبت آنے پرانہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیں مصیبت سے لڑنا سیکھایا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اس وبا سے بچنے کےلیے ہمت دے۔
واضع رہے اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جنہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کےبہنوئی کی بھی کورونا وائرس کے باعث موت ہوئی تھی۔