لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ ظل ہما کی 15ویں برسی 16 مئی کو منائی جائے گی ۔ ظل ہما اپنی والدہ ملکہ ترنم نور جہاں کا عکس اورفنی وارث کہلائیں ۔ظلم ہما ملکہ ترنم نور جہاں کی سب سے لاڈلی بیٹی تھیں وہ 21فروری 1944کو لاہور میں پیدا ہوئیں
۔ظل ہما جب کم سن تھی تو ان کے والد شوکت حسین رضوی اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ملکہ ترنم اپنی کمسن بیٹی ظل ہما کو اپنے پاس رکھنے کے لئے شاہ نور سٹوڈیوز کی ملکیت سے بھی دستبردار ہو گئیں۔ظل ہما کو بچپن سے گائیکی کا بے حد شوق تھا لیکن والدہ نے کم عمری میں گانے کی اجازت نہ دی۔ ظل ہما نے اپنا یہ شوق 1990میں پورا کیا اوراستاد غلام محمد کی شاگردی اختیار کی ۔ ظل ہما شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 16 مئی 2014کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔