مفت تعلیم

گرمیوں کی تعطیلات ختم، وفاقی اور سندھ میں سرکاری و نجی اسکول دوبارہ کھل گئے

کراچی،اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات کے بعد اسکول اور کالج دوبارہ کھل گئے اور تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گرمیوں کی دو ماہ طویل تعطیلات کے اختتام کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں پیر کے روز سے تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر رونقیں بحال ہوگئیں۔

تعطیلات کے بعد پہلے روز اسکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم رہی، تاہم دوستوں سے دوبارہ ملنے پر بچوں کے چہروں پر خوشی اور جوش و خروش دیدنی رہی ۔والدین نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معمولاتِ زندگی کی واپسی بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت کے لیے بھی ضروری ہے۔

دوسری جانب وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد پیرسے تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔وفاقی سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں 25 مئی سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں جاری رہیں، جبکہ 3 اگست 2026 سے نئے تعلیمی مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں کے کھلنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ پوری طرح بحال ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں