لاہور(نمائندہ خصوصی)جیل حکام کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں کورونامیں مبتلا قیدی کی رپورٹس پازٹیو آئی ہے اٹھارہ مارچ کو قیدی نے بخار اور کھانسی کی شکایت کی تھی جس پر اسکا کورونا ٹیست کرایا گیا تھا۔ قیدی کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا ہے۔ کورونا میں مبتلا قیدی فروری میں اٹلی سے پاکستان آیا تھا رواں ماہ اسے منشیات کیس میں جیل بھیجا گیا تھا۔ آئی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کے مطابق ہر جیل میں چار سیلوں پر مشتمل الگ کورونا وائرس مرکز کا قیام کیا گیا ہے جہاں پرمشتبہ مریضوں کو رکھا جات ہے۔۔۔۔جیلوں میں تمام ملاقاتوں پر بھی پاپندی عائد ہے۔