پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ اور ماڈل عفت عمر کو ثقافت کے شعبے میں اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ انہیں کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے، جہاں وہ پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور روایتی فنون کی بحالی کے لیے کام کریں گی۔
عفت عمر کے لیے لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باضابطہ دفتر قائم کیا گیا ہے، جہاں سے وہ منصوبہ بندی اور نگرانی کے امور انجام دے رہی ہیں۔
ثقافتی حلقے ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور وژن کے ذریعے پنجاب کی ثقافتی پہچان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔