لاہو ر(نمائندہ خصوصی) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ کون سی جماعت میں شامل ہونا ہیابھی فائنل نہیں ہوا، یوسف رضا گیلانی سے بات چل رہی ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رائٹ پرسن فاررائٹ جاب ہوتا تو بہتر ہوجاتا، صوبے میں پولیس پہلے سے خراب ہو گئی تھی، گڈ گورننس دے دیتے تو اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات نہ ہوتے۔سابق گورنر نے کہا کہ پنجاب میں جو کچھ ہورہا تھا سب وزیر جانتے تھے، سب کوپتہ تھا پنجاب میں ٹھیک کام نہیں ہورہا تھا، ہم نے غلط بندہ پنجاب میں لگا دیا حالات بھی سب نے دیکھ لیے۔سیلاب سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ یہ قدرتی آفت موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے، ہم ایک فیصد گیسز پیدا کرتے ہیں دنیا کو سوچنا ہوگا، جتنی بڑی آفت ہے عالمی اداروں نیاحسن طریقے سے کردارادا نہیں کیا یہ سیلاب تو کوئی ترقیاتی یافتہ ملک بھی برداشت نہیں کرسکتا تھا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ ذاتی اور پارٹی مفادات کو الگ الگ رکھا جاتا ہے، خاندان پر مصیبت خاندان پر آئے تو سب کو اکٹھے نمٹنا ہوتا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت مشکل صورتحال میں ملک کا سوچے، یہاں الزام تراشی کی گیم چل رہی ہے اس سے باہرنہیں نکل پارہے۔سابق گورنر نے مزید کہا کہ کون سی جماعت میں شامل ہونا ہے ابھی فائنل نہیں ہوا، ابھی سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہورہی ہے، یوسف رضا گیلانی سے بات چل رہی ہے، ناشتے پر ملاقات ہوئی تھی، میں کبھی بھی ہوا کے ساتھ نہیں چلتا طوفان کے سامنے کھڑا ہوجاتا ہوں۔