اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر و ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنر سندھ کو تبدیل کیاگیا۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد کہی ۔
ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اورخالد مقبول صدیقی ایک ساتھ کابینہ اجلاس میں شرکت کےلئے نکلے۔ اس موقع پر صحافیوں نے خالد مقبول سے سوال کیا کہ ایم کیو ایم مطالبات اورگورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیراعظم یا وزیرداخلہ سے بات ہوئی؟ اس پر خالد مقبول نے کہا کہ ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنرکوتبدیل کیاگیا۔
صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کے اپنے ساتھی آپ پر تحفظات کااظہار کررہے ہیں کیا مسئلہ ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگرمیں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا۔