وزیراعلی پنجاب مریم نواز

کوئٹہ کوئلے کی کان حادثہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ کے علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے کان میں دبے کان کنوں کی خیریت اور سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ افراد کو اپنی حفاظت میں رکھے اور امدادی کارروائیوں میں کامیابی عطا فرمائے۔

انہوں نے دعا کی کہ جاں بحق افراد کو اللہ تعالیٰ جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اپنا تبصرہ لکھیں