چینی صدر

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے اپنے ابتدائی مشن پر قائم ہے، چینی صدر

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کے 105ویں یوم تاسیس کے موقع پر بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "یکم جولائی میڈل ” حاصل کرنے والوں کو اس اعزاز سے نوازا اور تقریب سے اہم خطاب کیا۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ گزشتہ 105 برسوں سے سی پی سی مسلسل چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے اپنے ابتدائی مشن پر قائم ہے اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے نمایاں ثمرات حاصل کر چکی ہے ۔ نئے سفر پر، پارٹی کے تمام اراکین کو مضبوط اعتماد کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، اور عہد حاضر اور عوام کے لیے مزید شاندار کارنامے تخلیق کرنے چاہئیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 105 برسوں میں سی پی سی اس لیے شاندار کامیابیاں اور تاریخ و عوام کی پذیرائی حاصل کر پائی ہے کیونکہ دوسری جماعتوں اور سیاسی قوتوں کے مقابلے میں سی پی سی بے مثال امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے سفر پر، فوج کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سی پی سی کے نظریات پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جانا چاہیئے۔

"ایک ملک، دو نظام” پر مبنی ہانگ کانگ اور مکاؤ سے متعلق پالیسی و اصولوں کو مکمل درستگی اور پختگی سے نافذ کرتے ہوئے ہانگ کانگ اور مکاؤ کی بہتر معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ،تائیوان امور کے حل پر پارٹی کی مجموعی حکمت عملی پر گہرائی کے ساتھ عمل کیا جائے گا، تائیوان علیحدگی پسند عناصر پر سختی سے کاری ضرب لگائی جائے گی، بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کی جائے گی اور ملک کی وحدت کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔
اس تقریب میں، شی جن پھنگ اور دیگر قائدین نے ملک بھر کے نمایاں پارٹی ممبران، پارٹی ورکرز اورنچلی سطح کی نمایاں پارٹی تنظیموں کو اعزازات سے نوازا۔

اپنا تبصرہ لکھیں