احسن اقبال

کشمیر کے لوگ کشمیر کو کراچی نہیں بننے دیں گے، کشمیر کو لاہور جیسا دیکھنا چاہتے ہیں،احسن اقبال

نارووال(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کو کراچی نہیں بننے دیں گے، وہ کشمیر کو لاہور جیسا دیکھنا چاہتے ہیں۔وہ نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔

احسن اقبال نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب،کشمیری آپ کی اور ہماری جماعت کی کارکردگی جانتے ہیں، لوگ جانتے ہیں کس کے دور حکومت میں کرپشن کے بازار گرم ہوتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ 90 فیصد پاکستان لاہور والی ترقی کو ووٹ دے گا، مسلم لیگ نکی کارکردگی پورے پاکستان میں مقبول ہے، مسلم لیگ ن پاکستان کی مضبوطی کی علامت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں