کالجز

کراچی کے کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پرپابندی عائد

کراچی(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ کالج ایجوکیشن نے کراچی کے تمام کالجز میں تمباکو اور منشیات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ۔اس حوالے سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ، ویپ، نکوٹین پاچ، پان اور گٹکے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق کالجز میں سگریٹ نوشی اور منشیات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ پرنسپل کو کالج کی حدود میں منشیات سے پاک ماحول یقینی بنانا ہوگا جبکہ کالجز کے اطراف میں تمباکو و منشیات کی فروخت کو روکنے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں