منشیات

کراچی‘ کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو آن لائن منشیات فروخت کرنےو الا گروہ پکڑا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو آن لائن منشیات فروخت کرنےو الا گروہ پکڑا گیا۔ایسٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔

تھانہ فیروز آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی، جس کی قیادت ایس ایچ او فیروز آباد نے کی۔ پولیس نے ہل پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مکروہ دھندے میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کراچی میں آن لائن منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھے اور خاص طور پر کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کو نشانہ بناتے تھے۔کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 16 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں شکیل، انیس، انصاف، سہیل، اسرار، اکبر اور عارف شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ گروہ اب تک کروڑوں روپے مالیت کی منشیات فروخت کرچکا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں