کراچی(ہیلتھ نیوز)کراچی میں گیسٹرو اور اسہال کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، اسپتالوں کے شعبہ ایمرجنسی میں گیسٹرو اور اسہال کے مریضوں کا رش لگا ہوا ہے، سول اسپتال میں پیٹ کے امراض اور ڈائریا کے 200 سے زائد مریض روز آرہے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں روز گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق یہ باتین ڈاکٹر عمران سرور نے بتا ئیں۔طبی ماہرین کے مطابق شہری پیٹ درد، الٹی، متلی اورلوز موشن کی شکایات کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں، فریزر میں رکھا گیا گوشت اگر مناسب طریقے سے پکا نہ ہو تو معدے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ غیر معیاری اور آلودہ کھانے گیسٹرو کے پھیلا کی بڑی وجہ بن رہے ہیں، شہری تازہ اور صاف ستھری غذا کا استعمال کریں،کھانے کو ڈھانپ کر رکھیں اور فریج میں مناسب درجہ حرارت پر محفوظ کریں۔